امریکہ میں سعودی شہری پر القاعدہ کا تربیتی کیمپ چلانے کی فرد جرم عائد

بدھ 7 فروری 2018 15:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) امریکہ میں ایک سعودی شہری پر دوہزار میں افغانستان میں القاعدہ تربیتی کیمپ چلانے کی فرد جرم عائد کردی گئی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی گرینڈ جیوری نے 34 سالہ سعودی شہری نائف عبدالعزیز ایم الفالاچ کے افغانستان میں القاعدہ کے محفوظ ٹھکانے سے ملنے والے دستاویزات پر فنگرپرنٹس پر شواہد ثابت ہونے کے بعد فرد جرم عائد کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست اوکلا ہوماکی کی جانب سے الفالاج کو نومبر 2016 میں پرائیویٹ پائلٹ کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا تھا تاہم گزشتہ سال اسے منسوخ کردیا گیا اور اسکی وجہ وفاقی حکام کا اسکے لئے فضائی پائیریسی یا ددہشتگردی کا خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ تھا