نجی ٹی وی چینل کے صحافی پروڈیوسر اور چینل کے مالک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

صحافی کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پیمرا نجی ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کر دے، عدالتی حکم

بدھ 7 فروری 2018 15:57

نجی ٹی وی چینل کے صحافی  پروڈیوسر اور چینل کے مالک کو توہین عدالت کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی مطیع اللہ جان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدالت عالیہ کے خلاف ٹاک شو کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک مطیع اللہ جان کے عدالت میں پیشنہ ہونے کی صورت میں پیمرا نجی ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کر دے، عدالت نے مذید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکرپرسن نے عدالت عالیہ کے خلاف تضحیک آمیز ٹاک شو کیا تھا اور عدالت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، آئندہ سماعت میں وہ ذاتی طور پر پیش ہوں، عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اور چینل کے مالک کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے ،عدالت کا مذید کہنا تھا کہ مطیعاللہ جان عدالتوں کے خلاف زھر اگلنے کے عادی ہو چکے ہیں،انہو ں نے عدالتوں کے خلاف مہم شروع کی ہے، عدالت نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجے کا حکم دیا،عدالت نے ٹاک شو کے سی ڈی اور ٹاک شو کے ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلیا ،