آسٹریلیا ، مرکزی شرح سود کو کم سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

بدھ 7 فروری 2018 15:27

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) آسٹریلیا میں مرکزی شرح سود کو کم سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی رواں سال کے پہلے اجلاس کے بعد ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے گورنر فلپ لوئی نے کہا کہ ملک میں افراط زر کی شرح نرم پالیسی ریٹ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی شرح سود کو 1.50 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں نان مائننگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے اگست 2016ئ کے بعد سے شرح سود میں کمی یا بیشی نہیں کی گئی ہے۔ بینک نے کہاکہ موجودہ مالیاتی پالیسی معاشی ترقی کو سہارا دے رہی ہے تاہم قرضوں کا حجم زیادہ ہے اور گھریلو آمدنی میں آہستگی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :