ملالہ یوسف زئی کا نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار

بدھ 7 فروری 2018 14:51

ملالہ یوسف زئی کا نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) سوات میں دہشتگردانہ حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ اور نو بل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کواپنے بیان میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دیئے پرامن مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام کے جائزمطالبات کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :