شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملہ ،ْ

2 اہلکار شہید ،ْ تین زخمی فورسز کی گاڑی پر حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں کیا گیا

بدھ 7 فروری 2018 14:05

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملہ ،ْ
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق فورسز کی گاڑی پر حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیا تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔انہوںنے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مزید اہلکاروں کو جائے وقوع کی جانب بھیجا گیا جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن کا آغاز کیا اور زخمیوں کو علاج کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا۔