پشاور ہائی کورٹ نے ضلع کونسل ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کی مخصوص نشستوں پر حکم امتناعی میں توسیع کر دی

بدھ 7 فروری 2018 13:41

پشاور ہائی کورٹ نے ضلع کونسل ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کی مخصوص نشستوں ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے ضلع کونسل ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کی مخصوص نشستوں پر حکم امتناعی میں 27 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ 7 جنوری 2018ء کو تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر ضلع کونسل ندیم مغل نے شوراب احمد بھٹی ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کے شیڈول سے قبل ہی ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کی مخصوص نشستوں پر من پسند لوگوں کو تعینات کر دیا گیا ہے اس لئے مخصوص نشستوں کے چنائو کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

گذشتہ روز کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار سیٹھ نے کی۔ عدالت نے مخصوص نشستوں کے حکم امتناعی میں 27 فروری تک توسیع کر دی۔

متعلقہ عنوان :