حاجی شمشیر خان کا جنگ آزادی کشمیر میں کردار ناقابل فراموش ہے‘سیاسی وسماجی شخصیات

حاجی شمیشر خان مرحوم کی جہاد آزادی‘سماجی معاشرتی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی

بدھ 7 فروری 2018 13:41

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) حاجی شمیشر خان مرحوم کی جہاد آزادی‘سماجی معاشرتی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔عوامی حلقے تفصیلات کہ مطابق بیسبگلہ باغ کی مشہور و معروف سیاسی بزرگ شخصیت حاجی راجہ شمشیر خان مرحوم کی وفات پر عوام علاقہ بھٹی شریف سوکڑ پس جھولہ غنی آباد تھب نکی کیر چناٹ مندری ناڑے ڈھاکہ پیل کری بنگراں ملوٹ جگلڑی کفل گڑھ باغ سدھن گلی ریڑھ بن دھندار چڑہان لوہرکوٹ رنگلہ دھیرکوٹ کی مختلف سیاسی سماجی مذہبی علمی ادبی صحافتی شخصیات نے مرحوم کہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے اپنے اپنے پیغامات میں کہا کہ حاجی شمشیر خان کا جنگ آزادی کشمیر میں جو کردار ہے وہ ناقابل فراموش ہے نئی نسل ان کو ایک ہیرو کہ طور یاد رکھے گی برطانیہ فوج پھر 1947 پندرہ ماہ لڑی جانے والی جنگ آزاد ی میں بہترین سپہ سالار پر انھیں خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مرحوم کا بقیہ زندگی میں پورے باغ میں جو سماج ۔

(جاری ہے)

معاشرے میں کردار ہے وہ مدتوں یاد رکھا جائے گا جو ہمارے لیے مشعل راہ بھی ہے عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ مرحوم 115 سال طویل عمر رکھنے کہ باوجود آخر وقت تک اپنا مثبت جاندار کردار ادا کرتے رہے اللہ تعالیٰ نے انھیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا جس کا یقیناً فائدہ ان کہ علاقے کو ملا جس پر ہمیں فخر ہے ایک صدی میں جن مشکلات مصائب کا انھوں نے خندہ پیشانی تحمل برداشت سے مقابلہ کیا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے مرحوم کی سیاسی وابستگی آل جموں وکشمیر مسلم سے رہی سردار محمد عبدالقیوم خان کہ رفیق خاص اور مولانا عبداللہ شیر پونچھ کہ ہم عصر بھی رہے مہاراجہ کشمیر کہ خلاف ابتدائی تحریک میں بھر پور کردار ادا کیا -

متعلقہ عنوان :