بے نظیر بھٹو پر الزامات،

بختاور بھٹو کا عابدہ حسین کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

بدھ 7 فروری 2018 13:06

بے نظیر بھٹو پر الزامات،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے الزامات لگانے پران کی بیٹی بختاور بھٹوزرداری نے عابدہ حسین کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیاہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں سابق سفیراورسیاسی رہنما عابدہ حسین نے بے نظیر بھٹو پر ایک کتاب تحریر کی ہے، جس پر بختاور بھٹوزرداری نے نوٹس لیتے ہوئے عابدہ حسین سمیت کتاب کے پبلشر، پرنٹر اور دیگر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

قانونی نوٹس میں ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عابدہ حسین و دیگر نے کتاب میں بے نظیر بھٹو پر جھوٹے اور غیرمصدقہ الزامات لگائے، جو بے نظیر کی شخصیت، ان کی پارٹی اور سیاست پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :