نئی دہلی، عدالت نے شاہد یوسف کے عدالتی ریمانڈ میں 7 مارچ تک توسیع کر دی

بدھ 7 فروری 2018 12:09

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) نئی دہلی کی ایک عدالت نے ممتاز آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین کے فرزند سید شاہد یوسف کے عدالتی ریمانڈ میں 7مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سید شاہد یوسف کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )نے ایک جھوٹے مقدمے میں گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید شاہد یوسف کے اہلخانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این آئی اے شاہد یوسف کے خلاف کچھ ثابت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور وہ بلا وجہ ان کی نظر بندی کو طو ل دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شاہد یوسف کی سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں۔ اہلخانہ نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے شاہد یوسف دیگر کشمیری نظر بندوں کو ایک بار سخت تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔

متعلقہ عنوان :