کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے اجراءکاسلسلہ جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 7 فروری 2018 10:36

کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے اجراءکاسلسلہ جاری
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 فروری۔2018ء) کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے اجراءکاسلسلہ جاری رہا، اب تک مجموعی طور پر 128کاغذات نامزدگی جاری کئے جاچکے ہیں لیکن اب تک کسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کا غذات نامزدگی کا عمل آج پانچویں روز بھی جاری ہے گز شتہ ر وز 11 امیدواروں کو 16 کاغذات جاری کئے۔اب تک 78امید واروں کو 128 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ہیں کاغذات نامزدگی جاری اور وصول کرنے کا سلسلہ 8 فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :