ایک منٹ میں پیٹ پر رکھ کر زیادہ سے زیادہ تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 فروری 2018 23:41

ایک منٹ میں پیٹ پر رکھ کر زیادہ سے زیادہ تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ
مارشل آرٹس کے بھارتی ماہر نے اپنے پیٹ پرایک منٹ میں درجنوں تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
وسپی جمی کھارادی نے  نے اپنے دوست  وسپی باجی کساد کی مدد سے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ کساد نے 30 انچ لمبا کٹانا(جاپانی تلوار، جو سمورائی استعمال کرتے تھے) کی مدد سے ایک منٹ میں پیٹ پر رکھے زیادہ سے زیادہ تربوز کاٹنے کا عالمی  ریکارڈ بنا لیا۔

(جاری ہے)


انہوں نے بغیر کسی جسمانی نقصان کے 1 منٹ میں پیٹ پر رکھے 49 تربوز کاٹے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 48 تربوز کا تھا۔
وسپی جمی کھارادی نے کہا کہ  اس میں ہمیشہ خطرہ ہوتا ہے۔ جاپانی کٹانا آرام سے جلد کو کاٹ سکتا ہے لیکن کساد کے اعتماد اور مشق  کی وجہ سے اسے  کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔
ریکارڈ بننے کے بعد کٹے ہوئے تربوز حاضرین میں تقسیم کیے گئے۔ کساد اور کھارادی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے خواہشمند ہیں۔