ایک موسیقار نے سر میں اپنی آنکھوں کے ڈیلوں کے ہلنے کی آوازوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 فروری 2018 23:41

ایک موسیقار  نے سر میں  اپنی آنکھوں کے ڈیلوں کے ہلنے کی آوازوں سے تنگ ..
ایک 61 سالہ موسیقار کی قوت سماعت  اتنی تیز تھی کہ  انہیں اپنی آنکھوں کے ڈیلے ہلتے تو اُن کی بھی آواز بھی سنائی دیتی ، آنکھوں کے ڈیلے ہلنے کی  آوازیں سننے سے ہی تنگ آ کر انہوں  نے خودکشی کر لی۔
سنکوڈ ، کارڈف سے تعلق رکھنے والے کیلون ایڈمنڈز کو بہت ہی نادر صورتحال کا سامنا تھا جسے سپر سیمی سرکلر کینال ڈی ہائسنز سینڈروم (SSCDS) کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایسی آوازیں بھی سن سکتے تھے  جو دیگر لوگ سننے سے قاصر رہتے ہیں۔

ایک بار وہ اتنے زیادہ پریشان ہوئے  کہ انہوں نے اپنے کانوں میں ٹشو پیپر گھسیڑ دئیے۔
گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ان  کی 46 سالہ ساتھی فانروتائی والفرڈ نے انہیں  روک دیا۔ مسٹر ایڈمنڈز، جوکہ روڈ آئی لینڈریڈ  بینڈ کے سابق  گٹارسٹ تھے ، نے رضاکارانہ طور پر اپنے  علاج کے لیے ماہر نفسیات کے پاس گئے تھےلیکن 5 اکتوبر کو وہ حکام سے یہ کہہ کر غائب ہو گئے کہ وہ عدالت میں ایک سماعت کے لیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بعد میں وہ  اس جگہ مردہ پائے گئے ، جہاں وہ اپنے بچپن میں کھیلنے جایا کرتے تھے ۔ لیبیا میں بطور انجینئر کام کرنے والے  ایڈمنڈز 15 سال سے اس بیماری میں مبتلاتھے۔
ایڈمنڈز میں  خودکشی کا کافی رحجان تھا۔ انہوں نے اپنی موت سے چند ہفتے قبل خودکشی کے بارے میں کافی تحقیق کی تھی۔