کراچی میں پشتونوں کے قتل عام پر ہم کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتے ،انجینئر زمرک خان اچکزئی

منگل 6 فروری 2018 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کراچی میں پشتونوں کے قتل عام پر ہم کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتے حکمران اسلام آباد کے دھرنے کو مد نظر رکھ کر پشتونوں کے قاتل رائو انوار کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کو سزا دی جائے پارٹی سر براہ اسفند یار ولی نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرکے اسلام آباد دھرنے میں بیٹھے پشتونوں کو ایک اور قوت بخشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے رہنمائوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کراچی اورملک کے دیگر حصوں میں پشتونوں کیساتھ پگڑھی اور داڑھی کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ہم با چا خان کے پیرو کار ہے اور ان کے عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن ہے کراچی میں جس طرح نقیب محسود کو مبینہ پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کیا اور اسی طرح ماضی میں جس طرح پشتونوں کی قتل عام کی گئی اس پر عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے بھی بھر پور احتجاج کیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ جہاں جہاں پشتونوں کیساتھ ظلم وزیادتی ہو گی عوامی نیشنل پارٹی وہاں کھڑی ہو گی اور پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونوں کی واحد سیاسی جماعت اے این پی ہے جنہوں نے ہمیشہ پشتونوں کی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ اسفند یار ولی نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے وہاں کے پشتونوں کو ایک قوت بخشی اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اس وقت تک ہمار ااحتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پشتون قوم اپنے حقوق کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں پشتونوں کے قتل عام پر ہم کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتے حکمران اسلام آباد کے دھرنے کو مد نظر رکھ کر پشتونوں کے قاتل رائو انوار کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کو سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :