لاہور، 2013میں پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان کی امپورٹ 25ملین ڈالر تھی ، چوہدری سرور

منگل 6 فروری 2018 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) 2013میں پیپلز پارٹی کے دور میں جسے بد ترین دور کہا جاتا ہے پاکستان کی امپورٹ 25ملین ڈالر تھی اور ایکسپورٹ 33میلن ڈالر تھی اب جبکہ پٹرولیم کی قیمتیں اس دور کی نسبت آ دھی رہ گئی ہیں امپورٹ 53ملیین ڈالر جبکہ ایکسپورٹ 20ملین ڈالر ہے اتنا نقصان ملک کیسے برداشت کر سکتا ہے ان خیالا ت کا اظہارسابق گورنر پنجاب اور PTIکے مرکزی رہنما چوہدری سرور نے لنڈا بازار لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابق وزیر خارجہ سردار آ صف احمد علی انجمن تاجران لاہور کے صدر میں طارق فیروز PTIٹریڈرز ونگ کے صدر حاجی طاہر نوید لنڈا بازار کے صدر ظفر خان PTIکے رہنما شاہد بلال حلقہ PP-142سیPTIکے امید وار ملک سلمان شعیب ،حامد معراج ،وقاص بٹ،منور خان ، دلاور خان ، لالہ زرین خان ، ملک آصف جاوید ، حاجی کرامت علی گجر کے علاوہ لنڈابازار کے تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی چوہدری سرور نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف تاجروں کے بلکہ مزدوروں، کسانوں اور ہر پاکستانی کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے 28 معالک میں ہماری ٹیکسٹائل مصنوعات جاتی تھیں جو کہ اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے پنجاب کی عوام صحت اور صاف پانی سے محروم ہے اڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے معاشی بد حالی کی وجہ سے وہ لوگوں کے گھروں میں محنت مزداری کرنے پر مجبور ہیں صرف قصور میں 200کے قریب بچوں کیساتھ بد فعلی کی گئی مگر کسی کو سزا نہیں ہوئی 12بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا وہ انصاف کی منتظر ہیں انہوں کے کہا کہ ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف ہو گا بے روز گاری نہیں ہو گی ہر بچہ سکول جائے گا اور ہر پاکستانی کو صحت کی تمام سہولیات میسر ہونگی یہ ہم نواز شریف کا 400بلین ڈالر لوٹا ہوا واپس لا کر عوام پر خرچ کر یں گے۔

(جاری ہے)

سردار آصف احمد علی نے اپنے خطاب میں کہا نواز شریف اور اُس کی بیٹی مریم نواز جلسوں میں اعلی عدلیہ اور فوج کو سرِعام گالیاں دے رہے ہیں اور بنگلہ دیش بنانے والے غدار مجیب الرحمن کو ہیرو قرار دے رہے ہیں نواز شریف دارصل مودی کا دوست ہے جو کہ لاکھوں مسلمانوں کا قاتل ہے 31سالہ اقتدار کے بعد نواز شریف کا ذوال تیزی سے جاری ہے ۔حاجی طارق فیروز نے اپنے خطاب میں کہا لاہور کی ساری تاجر برادری PTIکے ساتھ ہے جو تاجر مسلم لیگ کے حمایتی ہیں وہ صرف ڈر کی وجہ سے ہیں کہ ان پر کوئی کیس نہ ڈال دیا جائے۔

حاجی طاہر نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہPTIاقتدار میں آ کر ملک کو اندھیروں سے نکالے گی اور لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائے گی۔ شاہد بلال نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی عوام35سال سے میاں برادران کے ظلم کا مقابلہ کر رہی لاہور کے شہریوں کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے ۔لنڈا بازار کے صدر ظفر خان نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ غنڈہ گردی کی گئی تو ہم جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔ میں سلمان شعیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگی غنڈوں نے غنڈہ گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے دونوں بھائی ایک دوسرے کیساتھ نہیں ہیں تو وہ عوام کیساتھ کیا ہوں گے ۔ آخر پر چوہدری سرور اور سردار آصف احمد علی کی تاج پوشی کی گئی۔