دیر اور مالاکنڈ میں زلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

منگل 6 فروری 2018 23:32

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) خیبر پختونخوا کے علاقے دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے دیر اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت ریکٹر اسکیل پر شدت چھ اعشاریہ تیس ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلہ کا مرکز دیر سے 15 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔

متعلقہ عنوان :