ڈاکٹر محمدامجدکے حوالے سے خبروں کی تردید

منگل 6 فروری 2018 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجدکے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ان کے وکیل سید وسعت الحسن شاہ نے تردید کر دی ،قانونی مشیر کے مطابق کیس سیاسی بنیادوں پر دائر کیا گیا تھا جو ماتحت عدالتوں میں بھی جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدا مجد کے قانونی مشیرسید وسعت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف دائر نکاح کا کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے کیونکہ ماتحت عدالتوں میں یہ کیس جھوٹا قراردیا جاچکا ہے جبکہ ہائی کورٹ میں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیاجاسکا۔

قانونی مشیر کے مطابق کیس دولت اور جائیداد بٹورنے کے لئے دائر کیاگیاہے اور کیس کے پیچھے سیاسی محرکات موجود ہیںجس سے ڈاکٹرمحمدامجد کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کیس ایک معروف سیاستدان اور قانون دان کی طرف سے بنایا گیا ہے۔ سید وسعت اللہ شاہ نے کہا کہ عدالت میں پہلے بھی پیش ہوئے تھے اور اب بھی اپنی صفائی دیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :