سینئر صحافی اور بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹر صدیق بلوچ کے انتقال پر تعزیت

منگل 6 فروری 2018 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ محمد عمران عطا سومرو او ر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں صدیقی نے سینئر صحافی اور بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹر صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صدیق بلوچ نے صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔

وہ ایک نہایت شفیق انسان تھے اور ان کے تجربات سے جونئر ز نے ہمیشہ استفادہ کیا ہے ۔سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ محمد عمران عطا سومرو او ر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں صدیقی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت صدیق بلوچ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :