کراچی، رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید 90 روز کی توسیع

منگل 6 فروری 2018 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی۔صوبائی و وفاقی وزات داخلہ کی منظوری کے بعد سندھ رینجرز کو کراچی میں حاصل پولیس کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز کو کراچی میں یہ خصوصی اختیارات 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تفویض کیے گئے ہیں اور اب انہیں 10 اپریل 2018 تک وسعت دے دی گئی ہے۔

1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کرسکتی ہے۔صوبائی و وفاقی وزات داخلہ کی منظوری کے بعد سندھ رینجرز کو کراچی میں حاصل پولیس کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور اب انہیں 10 اپریل 2018 تک وسعت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :