بھارت میں شرپسندوں نے مسجد کا دروا زہ نذرآتش کردیا،حالات کشیدہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 فروری 2018 23:30

بھارت میں شرپسندوں نے مسجد کا دروا زہ نذرآتش کردیا،حالات کشیدہ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06جنوری2018ء ):بھارت میں شرپسندوں نے مسجد کا دروا زہ نذرآتش کردیا،جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کاس گنج میں شر پسندوں نے علی الصبح کاس گنج کے گنج ڈنڈوارا قصبہ میں واقع مسجد کے دروازہ کو نذرِ آتش کر دیا اورمن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

مسجد کے دروازہ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور کشیدگی پھیل گئی۔صورتحال کشیدہ ہوتے دیکھ کر علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف معاملہ درج کرلیااور مسجد کے دروازے کو آگ لگانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔