پتہ تھا موچی دروازے کے جلسے کی کس کس کو تکلیف ہوگی، وزراء کے اترے ہوئے چہرے ان کو لاحق تکلیف بیان کر رہے ہیں،مصطفی نواز کھوکھر

منگل 6 فروری 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پتہ تھا کہ موچی دروازے کے جلسے کی کس کس کو تکلیف ہوگی، وزراء کے اترے ہوئے چہرے ان کو لاحق تکلیف بیان کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آصف علی زرداری نے سیسلین مافیا کو آئینہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیالے میدان میں آچکے ہیں اب جاتی امرائ کی سلطنت کی بنیادیں ہل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب رانا ثنااللہ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے کیونکہ سانحہ ماڈل ٹائو ن میں ہونے والے قتل عام کا مقدمہ ابھی باقی ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جاتی امرائ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پنجا ب کو جلد مافیا سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موچی دروازے کی اہمیت سیاسی شعور رکھنے والے ہی جانتے ہیں اور وقت ثابت کرے گا کہ موچی دروازے کا جلسہ پیپلزپارٹی کے مخالفین کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔