یوم یکجہتی کشمیر پر ، نمائشی فٹ بال میچ میںہما کلب نے الفیصل کلب یکطرفہ مقابلے کے بعد4-0 سے ہرادیا

منگل 6 فروری 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ نمائشی فٹ بال میچ میں ہما کلب نے الفیصل کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقالے میں چار گول سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کھلاڑیوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر الیفصل کلب صدر محمد شدیر، ہما کلب کے صدرسید ذاکر حسین نقوی، جناح کلب کے صدر طارق چوہدری،حیدری کلب سیکرٹری شفقت محمود، کرن کلب کے سیکرٹری محمد الیاس کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

کراچی کمپنی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک ہماکلب کو الفیصل کلب کے خلاف 2-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ہماکلب نے مذید دو گول کرکے مقابلہ 4-0 گول سے جیت لیا جبکہ الفیصل کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔۔۔رپورٹر