سرگودھا میں مردہ شخص 18سال بعد گھر لوٹ آیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 فروری 2018 23:25

سرگودھا میں مردہ شخص 18سال بعد گھر لوٹ آیا
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06جنوری2018ء ):سرگودھا میں مردہ شخص عبدالرحمان 18سال بعد گھر لوٹ آیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے وجھ کا رہائشی نوجوان عبدالرحمان 18سال قبل گھر سے غائب و گیا تھا اور لواحقین کی تلاش کے باوجود انہیں نہ ملا۔

(جاری ہے)

لواحقین نے کا فی تلاش کے بعد آخر دل کو تسلی دینے کے لیے عبدالرحمان کو مردہ تسلیم کر اور اسکی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی اور رسم قل بھی پڑھی لیکن حیران کن طور پر عبدالرحمان 18سال بعد گھر لوٹ آیا۔وہ اپنے اکثر رشتے داروں کو پہچاننے سے قاصر تھا جبکہ عبدالرحمان کو 18سال بعد اپنے درمیان پا کر گھر والوں کی خوشی دیدنی تھی۔