اسحاق ڈار کے کاغذات مسترد ہونے پر سینیٹ کا ٹکٹ علی ڈار کو دینے کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 فروری 2018 23:12

اسحاق ڈار کے کاغذات مسترد ہونے پر سینیٹ کا ٹکٹ علی ڈار کو دینے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06جنوری2018ء ):مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کے ٹکٹوں کے حوالوں سے اہم فیصلے کر لئیے۔اسحاق ڈار کے کاغذات مسترد ہونے پر سینیٹ کا ٹکٹ علی ڈار کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ْتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر انکا ٹکٹ انکے صاحبزادے اور نواز شریف کے داماد علی ڈار کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پارلیمانی بورڈ کے منتخب کردہ ناموں کو نواز شریف اور شہباز شریف کی منظوری کے بعد فائنل کیا جائے گا۔