پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، متعدد منشیا ت فروش گرفتار

منگل 6 فروری 2018 23:11

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد منشیا ت فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور ایک کلو سے زا ئد چرس بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈل پو لیس اسٹیشن اٹک محمد فاروق کی سربراہی میں دوران گشت ایس آئی محمد حیات نے ہمراہ ملازمین گو را قبرستان چو ک میں ڈھوک فتح کی جا نب سے مشکوک شخص ریاست علی ولد گلاب خان ساکن نیکا فتح جنگ سے 1کلو سوگرام بر آمد کر لی۔

اے ایس آئی محمد سجاد نے مخبر کی اطلاع پر چر چ لا ری اڈہ کے قریب سر عام شراب فروخت کر نے والے آکاش مسیح ولد سلامت مسیح ساکن جی بلاک کمیٹی لا ئن اٹک سٹی کے قبضہ سے دو بو تل شراب لندن ڈرائی جن اور دو بوتل شراب واٹ ون بر آمد کر لی ،دوسری کاروائی میں فتح جنگ چوک کے قریب را کب ولد پر ویزخا ن ساکن بھگو ئی با ہتر سے 20عدد دیسی شراب کی کپیاں بر آمد کر لیں دریں اثناء اے ایس آئی نعمان احمدنے ہمراہ ملازمین ستار چوک کی طرف سے آنے والے مشکوک شخص یاسر سلیم ولد محمد سلیم ساکن ماڑی لنک روڈ کے قبضہ سے پا نچ عدد ما لٹا کپیاں بر آمد کر لی ہیں ادھرپولیس نے سر چ آپریشن تھانہ سٹی ،تھانہ اٹک خورداور تھانہ نیو ایئر پورٹ پو لیس نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت کار وا ئیوں میں غیر قا نونی طور پر مقیم متعدد افراد کے خلاف تھا نہ میں کوا ئف نہ جمع کر ا نے پر مقدمات درج کر لیئے تفصیلات کے مطابق ماڈل پو لیس اسٹیشن سٹی اٹک ایس ایچ او محمد فاروق کی سر براہی میں سب انسپکٹر سید عامر حسین شاہ نے ہمراہ ملازمین دوران سر چ آپریشن و پڑتال کرایہ داری ایکٹ کے تحت حمزہ ٹا ئون میں لو نا خان ولد خیا لی خان ساکن افغانستان اور ما لک مکان شیر جنگ عرف غازی خان کو تھا نہ میں کوا ئف جمع نہ کر ا نے پر مقدمہ درج ، دوسری کا روائی میں مقدر شاہ ولد عظیم شاہ ساکن حال پیپلز کا لونی اٹک شہر اور ما لک مکان ملک نیاز ساکن فاروق اعظم کا لو نی اٹک شہر ، تھانہ اٹک خورد پو لیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال انچار پو لیس چو کی گو ندل نے دوران سر چ آپریشن مشکوک شخص علی جان ولد محمد میر ساکن لو گر افغانستان حال جمگاہ اٹک خورد اور ما لک مکان محمد اکر م ولد عمرہ خان سا کن محلہ سخی نگر حسن ابدال کو تھانہ میں کوا ئف جمع نہ کرا نے پر مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ نیو ایئر پورٹ ایس آئی محمود خان نے فضل مالک ولد ایان گل ساکن حصار تنگ ضلع نو شہرہ اور ما لک مکان محمد دائود ولد شیراحمد سا کن شر قی قطبال کو تھا نہ میں کو ائف نہ کرا نے پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت اوردوران سر چ آپریشن ایک شخص سے نا جائزاسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ انجرا ء پو لیس نے دوران سر چ آپریشن و انسداد جرائم کے دوران عبداللہ چوک چھب میں مشکوک شخص محمد یو نس ولد کلندر خان سا کن ڈھوک میر داد چھب سے دوران تلا شی تیس بور پسٹل معہ پا نچ روند بر آمد کر کے نا جا ئز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :