ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں، ایک ماہ کے دوران پا نچ ہزار دو سو پچاس گاڑیوں کے چا لان

منگل 6 فروری 2018 23:11

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں ایک ماہ کے دوران پا نچ ہزار دو سو پچاس گاڑیوں کے چا لان، آٹھ تیز رفتار اور غفلت بر تنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمات درج، 22ڈرائیونگ لا ئسنس اور پندرہ روڈ پر مٹ معطل، 21لاکھ کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔ ٹریفک آفس اٹک کی کار کر دگی کو مزید بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انچا رج ٹریفک پو لیس منصب خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک پو لیس کی ہدا یت اور ڈی پی او اٹک کی نگرانی میں ٹریفک پو لیس اٹک نے جنوری 2018کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پا نچ ہزار دو سو پچاس گاڑیوں کے چا لان کئے جبکہ آٹھ تیز رفتار اور غفلت بر تنے والے ڈرائیور جو کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتے تھے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے آٹھ مقدمات درج کئے گئے۔ دریں اثناء ٹریفک قوا نین کی سنگین خلا ف ورزی کر نے والے مختلف گاڑیوں کے ڈرائیور وں کے 22ڈرائیونگ لا ئسنس اور پندرہ روڈ پر مٹ معطل کر دیئے گئے جبکہ 21لاکھ کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :