مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احم

منگل 6 فروری 2018 23:11

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں کا ر کر دگی کی بنیاد پر حکو مت بنا ئے گی، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے جیت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین یو سی چوہدری عبدالسلام ، محمد افتخار صراف اور ملک عتیق الرحمن سے علاقائی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حسن ابدال میں ہر قسم کی سہو لیات سمیت تر قیاتی منصوبے مکمل کرا ئے، تر قی کا سفر جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، تحصیل حسن ابدال میں 26سے زائد دیہات میں سو ئی گیس فراہمی کے منصوبے شروع کر دیئے جائیں گے، تحصیل حضرو میں اقلیتوں کے قبرستان کے لئے اراضی مختص کر دی ہے، 29 کنال حضرو کی آبادی کے لئے قبرستان کی زمین مختص کر دی گئی ہے، حضرو میں 22کلو میٹر سو ئی گیس پا ئپ لا ئن کے منصوبے کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب کو تا ریخی بنا یا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :