پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں ،وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، راجہ عتیق سرور کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب

منگل 6 فروری 2018 23:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور صبح آزادی کا سورج طلوع ہوگا اقوام عالم کو بھی چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیں جو کہ ان کا بنیادی حق ہے ان خیالا ت کا اظہار راجہ عتیق سرور جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ تقریبات سے خطاب کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ 5فروری کا تک ہی محدود نہیں رکھا جائے بلکہ اس کو روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم سے لوگوں کو روشناس کروانا چاہئیے اس موقع پر بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مبنی دستاویزی فلم اور تصاویر بھی دیکھائی گئیں اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ایک سٹیج ڈرامہ’’ آخر کب تک‘‘ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد بھی ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات میں میں نمایاں شخصیات میں راجہ عتیق سرور کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن مری و سابق وائس چیئرمین بلدیہ مری راجہ احسان نواز ،سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن مری مرزا سہیل بیگ وسابق نائب ناظم مری سٹی، جنرل سیگرٹری مسلم لیگ ن تحصیل مری نواز عباسی، سیکرٹری نشرو اشاعت راجہ شاہد آفتاب ،غالب بشیر عباسی۔

مسلم لیگی عہدیدار و اراکین ، ساجد دفتر عباسی ،شاہد آفتاب ، بابر قریشی ، منیر، طاہر حمید ، ممتاز شاعرہ شکیلہ صابر ، ممتاز عالم دین قاری سیف اللہ سیفی، معززین شہرسیاسی و سماجی شخصیات ، سول افسران ،میڈیا اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریبات کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :