پیپلز پارٹی ٰ نے سندھ سے سینیٹ کی نشستوں پر امیدوار نامزد کر دئیے

منگل 6 فروری 2018 23:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ٰ نے سندھ سے سینیٹ کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کی رکن و مرکزی رہنماء فریال تالپور، صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو، سید قائم علی شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونیو الی نشستوں پر میاں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، مرتضی وہاب، علی جاموٹ، مصطفی نواز کھوکھر، امام الدین شوقین اور ایاز مہرکو نامزد کیا ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے ڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح خواتین کی نشست کے لئے کرشنا کوہلی، قرةالعین مری اور اقلیتی نشست کے لئے انور لعل ڈین کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :