چانڈکا ہسپتال کے ایم ایس کا مختلف وارڈز کا دورہ

منگل 6 فروری 2018 23:01

لاڑکانہ۔6فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) چانڈکا ہسپتال کے نئے تعینات ایم ایس ڈاکٹر علی گوہر ڈاہری نے چارج سنبھالتے ہی چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات، ٹراما سینٹر، نیفرولاجی، جیل وارڈ سمیت دیگر شعبات کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر ہسپتال انتظامیہ اور عملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر طلب کرکے معلومات لیں جس پر انہوں نے ایم ایس کو بتایا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر ایم ایس نے انہیں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شعبہ حادثات کی حالت زار ہے جہاں سہولیات موجود نہیں اور صفائی کے بھی بہتر انتظامات نہیں ہیں جہاں سہولیات فراہم کرکے صفائی کے انتظامات کو بہتر بناکر ہی سٴْکھ کا سانس لوں گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایم ایس نے داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ملنے والی سہولیات کے متعلق آگاہی لی۔