گیارہ روزہ ’’شہر بے نظیر فیسٹیول‘‘ کی تقریبات جاری

منگل 6 فروری 2018 23:01

لاڑکانہ۔6فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) لاڑکانہ میں یکم فروری سے شروع ہونے والا گیارہ روزہ ’’شہر بے نظیر فیسٹیول‘‘ کی تقریبات جاری ہیں۔ فیسٹیول کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باغ جناح میں دو روزہ "کتب میلی" کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کتب میلے میں متعدد بک اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں پر علم کے پیاسے شہریوں سمیت طلبہ کا رش لگا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کتب میلے میں جہاں پیپلزپارٹی کے شہید قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی زندگی و جدوجہد پر لکھی کتابیں رکھی گئی ہیں وہاں تاریخ، سیاست، ادب، شاعری، سائنسی و جاگرافی کے موضوعات پر لکھی سندھی، اردو اور انگریزی زبانوں کی نایاب کتابیں بھی موجود ہیں جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ کتب میلا لگانے کے اقدام کو شہریوں نے خوب سراہا۔