شہر بینظیر فیسٹیول میں بیگم نصرت بھٹو ملٹی پرپز وومن لائبریری میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

منگل 6 فروری 2018 23:01

لاڑکانہ۔6فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) لاڑکانہ میں جاری شہر بینظیر فیسٹیول کے سلسلے میں بیگم نصرت بھٹو ملٹی پرپز وومن لائبریری میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی جنہیں ماہر ٹرینر پروفیسر آمنہ سومرو اور صائمہ لاڑک نے ملازمتیں حاصل کرنے اور بہتر مستقبل کے متعلق لیکچر سمیت مختلف پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کی مٹی زرخیز ہے جس نے عظیم لیڈروں کو جنم دیا، مجھے فخر ہے کہ میں لاڑکانہ میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہوں۔ میری کوشش ہے کہ لاڑکانہ کے طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو نے کہا کہ اس سے قبل لاڑکانہ میں بہت کم ایسے پروگرامات ہوتے تھے لیکن اب آئے روز طلبہ و طالبات میں موجود ٹیلنٹ جو اجاگر کرنے کے لیے پروگرامات ہوتے ہیں جس سے تمام طلبہ و طالبات مستفید ہوتے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر بات ہے۔

متعلقہ عنوان :