پی ٹی آئی ضلع سکھر کے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب ضلعی سینئر نائب صدر کے اعزاز میں عشائیہ تقریب

منگل 6 فروری 2018 23:01

سکھر۔6فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) پی ٹی آئی ضلع سکھر کے جوائنٹ سیکرٹری شیر علی شاہ کی جانب سے ضلعی سینئر نائب صدر حاجی محمد جاوید میمن کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب منعقد ہوئی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ضلعی نائب صدر دوا خان،تعلقہ نیو سکھر کے نائب صدر شعبان میرانی،تعلقہ روہڑی کے سینئر نائب صدر اسلام نور،تعلقہ روہڑی کے انفارمیشن سیکریٹری شاہد سندھو، غلام حیدر راجپوت،طارق عباس، محمد علی، عبدالقادر، خالد گھنیو، سرفراز احمد، محمد نصیر، کامران سومرو و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ممبر سازی کے حوالے سے بھی تفصیلی غو و خوص کیا گیا پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے درپیش مسائل کو حل کرے گی ۔