سکھر پولیس نے ایک موٹرسائیکل لفٹراور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

منگل 6 فروری 2018 23:01

سکھر۔6فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) سکھر پولیس نے ایک موٹرسائیکل لفٹراور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تھانہ C سیکشن پولیس نے کارروائی کی۔ ایس ایچ او C سیکشن نسیم بھٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل لفٹر روپوش کو گرفتار کرلیا جو موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ملزم شاہنواز عرف شانو میرانی مختلف مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تھانہ کندھرا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش اسلم ولد کورو خان میرانی کو گرفتار کرلیا۔ قبضہ سے چرس مسروقہ موٹرسائیکل سمیت دیگر چوری کیا گیا مال برآمد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او سائیٹ الاولدین پھلپوٹو نے ناکہ بندی کے دوران چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ایک ملزم گرفتار کرلیا،برآمد کی گئی موٹرسائیکل اصل مالک کے حوالے کردی گئی،ایس ایس پی سکھر کی جانب سے پولیس پارٹیز کی کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :