میئر سکھرکی جانب سے بند گرلز اسکول کی بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ ،یو سی 23میں پانی کی اسکیم کی منظوری

منگل 6 فروری 2018 23:00

سکھر۔6فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر شہر میں بند گرلز اسکول کو دوبارہ کھولا جانے کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کے علاوہ یو سی 23میں پانی کی ایک اسکیم کی منظوری دی ہے، یونین کمیٹی 23کے چیئر مین میر عبدالرحمان منیگل کی جانب سے جاری ایک بیان میں مطابق میئر سکھرنے یہ فیصلہ گزشتہ روز یو سی 23کے چیئر مین کیساتھ یو سی میںجاری ترقیاتی کاموں ک اجائزہ لینے کے دوران کیا ہے، انہوںنے بتا یا کہ یو سی 23کے علاہ میں بشیر آباد میںواقع گورنمنٹ گرلز اسکول گزشتہ سولہ برس سے بن ہے جس کی تعمیر و مرمت اور بحالی کیلئے میئر کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دی جانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شاہ خالد کالونی میںمیٹھے پانی کی پائپ لائن نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو پانی کیلئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے، جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا درپیش رہتا ہے، اسکے پیش نظر میٹھے پانی کی جلد فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اسکیم کی منظوری دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :