تائیوان میں 6.4 شدت کا زلزلہ ،عمارات منہدم، ہلاکتوں کا خدشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 فروری 2018 22:53

تائیوان میں 6.4 شدت کا زلزلہ ،عمارات منہدم، ہلاکتوں  کا خدشہ
تائپے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06جنوری2018ء ):تائیوان میں 6.4 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا ہے جس کے باعث عمارات منہدم ہو گئیں ہیں۔ملبے تلے دبے افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی ۔زلزلے کے باعث متعدد عمارات منہدم ہو گئیں۔عمارات کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے ہیں ۔زلزلے کی شدت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔صورتحال کے باعث ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے جبکہ دوسری طرف امدادی کاروائیوں کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔