گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا سینئر صحافی صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

منگل 6 فروری 2018 23:22

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا سینئر صحافی صدیق بلوچ کے انتقال پر ..
کوئٹہ۔06فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے سینئر صحافی و ایڈیٹر بلوچستان ایکسپریس صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنرنے کہا کہ مرحوم بیک وقت اردو و انگریزی صحافت کے ساتھ وابستہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافتی محاذپر عوام میں شعور و آگہی پیداکرنے کیلئے طویل جدو جہد و کاوشیں کیں۔ انکی یہ گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ گورنر نے مرحوم صدیق بلوچ کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کوصبر ہمت سے یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :