ْتعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے‘گورنر کے پی کے

منگل 6 فروری 2018 23:22

ْتعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے اعلی معیاری تعلیم وتحقیق پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنرنے منگل کے روز خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے سینیٹ کی پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم ، سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور سینیٹ کے دیگرمتعلقہ اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں رواں سال کیلئے یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ گورنرنے کہاکہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی نئی یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے اس میںترقیاتی منصوبے ابتدائی مراحل میں ہیں۔انہوںنے یونیورسٹی میں ترقیاتی عمل میں شفافیت کوبھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گورنر کویونیورسٹی میں جاری ترقیاتی عمل اوریونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔