نواب ثناء اللہ خان زہری کی سینئر صحافی لالہ صدیق کی وفات پر تعزیت

منگل 6 فروری 2018 23:15

نواب ثناء اللہ خان زہری کی سینئر صحافی لالہ صدیق کی وفات پر تعزیت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سینئر صحافی لالا صدیق بلوچ کے وفات دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخلص دوست اور عظیم قلم کار سے محروم ہوگئے انکی قلمی خدمات ہمارے معاشرے کے لئے ہمیشہ مثال کے طور کار آمد ہونگے ہم اس غم میں انکے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔