وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے محسود اور وزیر قبائل کے جرگے کی ملاقات
نقیب اللہ محسودکے ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دارارن کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوانے کا مطالبہ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی
منگل 6 فروری 2018 23:13
(جاری ہے)
انہوں نے جرگے کو یقین دلایا کہ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے نقیب اللہ محسود کے نام پر وزیرستان میں ایک کالج بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیرستان کے عوام کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم قبائلی علاقوں کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور حکومت ان کی آباد کاری میں ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بارودی سرنگوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے متاثرہ علاقے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے کام کو بھی مزید تیز کیا جائے گا۔ جرگے کے اراکین نے عمائدین سے ملاقات کرنے اور قبائلی عوام کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔جرگے نے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا، وزیرِ مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسئلے کے حل اور وزیرِاعظم سے جرگے کی ملاقات کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ جرگے کے اراکین نے کہا کہ قبائلی امن پسند اور محب وطن لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی ملک کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی ملک کی حفاظت میں پیش پیش رہیں گے۔ جرگے کی جانب سے وزیرِ اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.