میر عبدالقدوس بزنجوکا صدیق بلوچ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 6 فروری 2018 23:08

میر عبدالقدوس بزنجوکا  صدیق بلوچ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے بلوچستان کے سینئر صحافی و ایڈیٹر بلوچستان ایکسپریس لالا صدیق بلوچ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم ایک کہنہ مشق صحافی تھے جنہوں نے صحافتی اقدار اور حق کی سربلندی کے لئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھی،صدیق بلوچ نے اپنے صحافتی کیرئیر میں بلوچستان کے حقوق ، ملک اور صوبے کو درپیش چیلنجز اور دیگر سیاسی وسماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدیق بلوچ کی وفات سے صحافت کا ایک روشن باب بند ہوگیا ہے اور بلوچستان ایک عظیم صحافی، مصنف اور تجزیہ نگار سے محروم ہوگیا ہے،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاکو پر کرنے میں وقت لگے گا۔ سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر علیٰ نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔