وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بولان میڈیل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء نے ملاقات کی، تحفظات سے آگا کیا

منگل 6 فروری 2018 23:08

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بولان میڈیل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوسے بولان میڈیل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء نے ملاقات کی اور انہیںکالج میں منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور انہوں نے وزیر علیٰ سے درخواست کی کہ انکی شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں، جس پر وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ کالج انتظامیہ کا موقف سن کر اس معاملے کی انکوارئر ی کی جائے گی تاکہ کسی بھی اہل امیدوار کی حق تلفی نہ ہو اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :