پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی باقاعدہ نشاندھی کرکے ملازمتوں سے برطرف کر دیا جائے گا،آئی جی سندھ

انٹیلی جینس نیٹ ورک کی بنیاد پر چینی شہری کت قتل میں ملوث ملزمان اور انکے سرپرستوں کا پتہ لگاتے ہوئے انکے خلاف کریک ڈاؤن کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے، تمام رینج کے ڈی آئی جیز باہمی روابط اور دیگر صوبوں کی پولیس سے مربوط رابطوں کے تحت راؤ انور کی گرفتاری کے لیئے جاری کاروائیوں کو کامیاب بنانیکے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں ،اے ڈی خواجہ کا اعلی پولیس افسران مشاورتی کانفرنس سے خطاب

منگل 6 فروری 2018 22:45

پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی باقاعدہ نشاندھی کرکے ملازمتوں سے برطرف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں تمام ڈی آئی جیز پر مشتمل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اور باالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے تناظر میں رہنما ہدایات دیں۔انہوں نے گذشتہ دنوں چینی شہری کو ہلاک کیئے جانے کے واقعہ پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانفرنس میں شریک افسران کو ہدایات دیں انٹیلی جینس نیٹ ورک کی بنیاد پر ملوث ملزمان اور انکے سرپرستوں کا پتہ لگاتے ہوئے انکے خلاف کریک ڈاؤن کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پیش آنیوالے واقعات بشمول نقیب اللہ محسود کیس,انتظار کیس کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے کانفرنس کو ہدایات دیں کہ پولیس میں متعارف کردہ اصلاحات اور دستیاب اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجرز پر انکی روح کے مطابق ہر سطح پر ناصرف عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے بلکہ اس حوالے سے ماتحت پولیس افسران اور جوانوں کو باقاعدہ بریفنگ بھی دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام رینج کے ڈی آئی جیز باہمی روابط اور دیگر صوبوں کی پولیس سے مربوط رابطوں کے تحت راؤ انور کی گرفتاری کے لیئے جاری کاروائیوں کو کامیاب بنانیکے لیئے ہر ممکن اقدامات کو غیرمعمولی بنائیں۔انہوں نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو ہدایات دیں کہ اسٹریٹ کرائمز/ٹاگٹ کلنگز کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ترتیب دیکر سینٹرل پولیس آفس ارسال کیئے جائیں اور اس حوالے سے انسدادی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مذید تقویت دی جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ محکمہ پولیس سندھ میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہٰذا تمام ڈی آئی جیز پولیس میں جاری تطہیری عمل کے تحت ممکنہ کالی بھیڑوں کی باقاعدہ نشاندھی کرکے انھیں ملازمتوں سے فوری طور پر برخاست کرنے کے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مساجد امام بارگاہوں مزارات درگاہوں وغیرہ پر باالخصوص جمعہ اور جمعرات کے دنوں میں سیکیورٹی کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنانیکے تمام تر اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ رینج کی سطح پر فارنزک وینز کو اپ گریڈ کیا جائے اور اس سلسلے میں درکار فنڈز کے حوالے سے سفارشات سی پی او ارسال کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس ریفریشر کورسز کے لیئے تمام پولیس رینج سے افسران اور جوانوں کا انتخاب کرکے انھیں برائے تربیت ڈی آئی جی ٹریننگ روانہ کیا جائے جسکا مقصد مستعد اور چوکنا پولیسنگ کو ہر سطح پر یقینی بنانا ہے۔

آئی جی سندھ نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ پولیس بیواؤں کے کیسز اندرون تیس یوم تمام تر ضروری اور درکار دستاویزات کے ساتھ سی پی او ارسال کیئے جائیں۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پولیسنگ کے عمل میں محنت لگن ایمانداری اور غیر جانبداری کو فرائض منصبی میں اہمیت دیں اور عام لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیئے کسی عذر پس وپیش یا تاخیری حربوں سے گریز کریں تاکہ عوام دوست پولیسنگ کے تحت جرائم کے خلاف پولیس کی مجموعی کارکردگی کو مذید نمایاں کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :