کراچی کسٹمز نے 31 ہزار 112 اعلیٰ قیمتی موبائل فون سمیت 5 ہزار طویل فاصلے والے خصوصی موبائل فون کو کلیئر کرانے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 6 فروری 2018 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) کراچی کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 31 ہزار 112 اعلیٰ قیمتی موبائل فون سمیت 5 ہزار طویل فاصلے والے خصوصی موبائل فون کو کلیئر کرانے کی کوشش ناکام بنا دی۔کسٹم ذرائع کے مطابق ضبط کیے گئے موبائل فون سیٹس کو سرحد پار رابطے اور جیمنگ سامان کے خلاف استعمال کیا جاسکتا تھا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ضبط کیے گئے ان موبائل فون سیٹس کی مارکیٹ کی قیمت تقریباً 1 ارب 55 کروڑ روپے کے برابر ہے اور جب پی ٹی اے نے اس سامان کی درآمدات سے انکار کیا تو مجرموں کی جانب سے اسے ریفریجریشن کے پرزے، ڈائز اور کپڑے کے طور پر دکھا کر کلیئر کرانے کی کوشش کی گئی۔

کسٹمز ذرائع کا کہنا تھا کہ ضبط کیے گئے موبائل فون سیٹس خاص طور پر تیار کیے گئے تھے اور ان کے بین الاقوامی موبائل آلات کی شناخت (آئی ایم ای آئی) کو ٹریس بھی نہیں کیا جاسکتا تھا، جو اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ انہیں خاص مقصد کے لیے لایا گیا تھا یا یہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کیے جانے تھے۔

متعلقہ عنوان :