جامعہ کراچی بی اے ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی کے امتحانات07 فروری سے شروع ہوں گے

منگل 6 فروری 2018 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانات میںتقریباً26000 طلباوطالبات جبکہ بی ایس سی کے امتحانات میں 5545 طلباوطالبات شرکت کریں گے۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرعرفان عزیز کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2017 ء بروزبدھ07 فروری2018 ء سے شروع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں14 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں35سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی اے ریگولروپرائیوٹ کے امتحانات میں تقریباً26000 طلبائ وطالبات شرکت کریں گے جبکہ بی ایس سی کے امتحانات میں 5545 طلباوطالبات شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ بروز جمعہ دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :