شہید بے نظیر بھٹو یادگاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پاک کریسنٹ سی سی نے جیت لیا

منگل 6 فروری 2018 22:39

شہید بے نظیر بھٹو یادگاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پاک کریسنٹ سی سی نے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) محترمہ بینظیر بھٹو شہید یادگاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاک کریسنٹ سی سی نے کراچی جیمخانہ کو شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جیمخانہ کرکٹ گرائونڈ میں فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں8 کھلاڑیوں کے نقصان پر248 رنز اسکور کئے۔

فاتح ٹیم کے صائم ایوب نے بہترین اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئی7 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سی109 رنز اسکور کئے۔ جواب میں کراچی جیمخانہ صرف191 رنز اسکور کر سکی مہمان خصوصی تاج حیدر نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک کھلاڑی کے لئے اس سے بہتر طریقہ نہیں ہو سکتا انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھیلوں کی ایسی مثبت سرگرمیوں کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اور آئندہ بھی ہمارا بھرپور تعاون ان کے ساتھ رہے گا‘ آرگنائزر عبدالغفار خانانی نے مہمان خصوصی تاج حیدر‘ کراچی جیمخانہ کے صدر اکبر اقبال پوری اور دیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کے بھرپور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے جب بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے ان سے رابطہ کیا انہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مہمان خصوصی سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین فشریز حافظ عبدالبر‘ ملک فیاض‘ اکبر پوری اور عبدالغفار خانانی کے ہمراہ ٹیموں کو ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ کٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ مہمانوں کو آرگنائزر عبدالغفار خانانی نے سندھی اجرک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :