جامعہ کراچی بی ڈی ایس تھر ڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

منگل 6 فروری 2018 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی ڈی ایس تھر ڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 55 طلبہ شریک ہوئے،46 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 09 طلبہ ناکام قراردیئے گئے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 83.64 فیصدرہا۔فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں 66 طلبہ شریک ہوئے،48 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 18 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 72.73 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :