Live Updates

اپریل کے آخر میں مردم شماری کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ، سیکرٹری شماریات

حالیہ مردم شماری مہم میں معذوروں اور تیسری جنس کے بارے میں مکمل معلومات سامنے نہیں آسکی، وزارت شماریات حکام کا اعتراف 1998کی مردم شماری کے مطابق صوابی کے صوبائی اسمبلی کی 6نشستیں تھیں اب 5ہو گئی ہیں، یا تو 1998کی مردم شماری غلط یا پھر ابھی کی،،پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ نادرا کے ساتھ ڈیٹا مماثلت رکھتا ہے، کراچی کے حوالے سے ہمارا بھی اعتراض تھا مگر اب نہیں ہے،۔چیئرمین کمیٹی رمیش کمار کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سالانہ رپورٹ وزارت حکام سے طلب کرلی

منگل 6 فروری 2018 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات کے اجلاس میں سیکرٹری شماریات رخسانہ یاسمین نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد اپریل کے آخر میں مردم شماری کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ وزارت شماریات کے حکام نے اعتراف کیا کہ حالیہ مردم شماری مہم میں معذوروں اور تیسری جنس کے بارے میں مکمل معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ نے کہا کہ 1998کی مردم شماری کے مطابق صوابی کے صوبائی اسمبلی کی 6نشستیں تھیں اب 5ہو گئی ہیں، یا تو 1998کی مردم شماری غلط یا پھر ابھی کی۔

چیئرمین کمیٹی رمیش کمار وینکوانینے کہا کہ نادرا کے ساتھ ڈیٹا مماثلت رکھتا ہے، کراچی کے حوالے سے ہمارا بھی اعتراض تھا مگر اب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سالانہ رپورٹ وزارت حکام سے طلب کرلی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ایس اے اقبال قادری کے شماریا ت کی تنظیم نو کے حوالے سے ترمیمی بل پر بحث مئوخر کردی گئی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی تھوڑی مشکلات ہوئی ہیں، الیکشن سے قبل تمام معاملات کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جن جماعتوں کے اعتراضات مردم شماری پر ہیں وہ بھی دور ہوں، سیکرٹری شماریات رخسانہ یاسمین نے ممبران کو خوش آمدید کہا، شماریات حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پورے ملک میں شماریات ڈویژن کے 35دفاتر میں 3426ملازمین ہیں، ایک لاکھ 68ہزار943بلاکس بنائے گئے اور الیکشن کمیشن کو بھی اس کی معلومات دی ہیں اور ہر 5سال بعد دوبارہ ان بلاکس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 2008میں مردم شماری نہیں ہوئی، فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا گیا، ہمارے اجلاسوں میں تیاری نہ ہونے کے حوالے سے بتایا جاتا تھا، آخر کیا وجہ ہے کہ ہر جگہ دفاتر اور ملازمین ہونے کے باوجود مردم شماری نہیں ہوئی، فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا گیا، ہمارے اجلاسوں میں تیاری نہ ہونے کے حوالے سے بتایا جاتا تھا، آخر کیا وجہ ہے کہ ہر جگہ دفاتر اور ملازمین ہونے کے باوجود مردم شماری وقت پر نہ ہو سکی، سروے جب بھی کیا جائے، میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے، شماریات حکام نے کمیٹی کو مزید آگاہ کیا کہ اتوار بازار اور جمعہ بازار سے صارفین کا پرائس انڈیکس نہیں لیتے، کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سالانہ رپورٹ وزارت حکام سے طلب کرلی۔

پی ٹی آئی کے رکن عاقب اللہ نے کہا کہ 1998کے مطابق صوابی کے صوبائی اسمبلی کی 6نشستیں تھیں اب 5ہو گئی ہیں، یا تو 1998کی مردم شماری غلط یا پھر ابھی کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نادرا کے ساتھ ڈیٹا مماثلت رکھتا ہے، کراچی کے حوالے سے ہمارا بھی اعتراض تھا مگر اب نہیں ہے، وزارت حکام نے بتایا کہ اس مرتبہ ہم نے ڈیجیٹائزڈ مردم شماری کی گئی، جس کی وجہ سے باقاعدہ نادرا سے اس معاملے پر تصدیق کی گئی، 62 لاکھ لوگوں کے فیملی ٹری کو نادرا سے چیک کیا، سیکرٹری شماریات نے بتایا کہ جلد ہی مردم شماری کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ فافن کے پاس رپورٹ ہے، جس پر سیکرٹری وزارت نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ہم نے جاری نہیں کئے، مردم شماری کی سمری سی سی آئی میں سچائی گئی تھی مگر وہاں سے منظوری نہیں ہوئی ہمیں کہا گیا کہ اسے آئی پی سی سی میں بجایا جائے۔ آئی پی سی سی نے اسے منظور کیا گیا اور بعد میں سی سی آئی میں منظوری دی گئی، اپریل کے آخر میں مردم شماری کے نتائج کا اعلان کیا جائے تھرڈ پارٹی کو فائنل کریں گے، گورننگ کونسل سے ضابطہ کار کی منظوری دی جائے گی، ہم نے نتائج سی سی آئی کے پاس لے کر جائیں گے۔

وزارت حکام نے بتایا کہ گنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا مگر چینی کی پیداوار میں 38فیصد کمی ہوئی ہے، جنوری 2018میں چینی کی فی کلو قیمت 54.10 روپے تھی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ شماریات کے پاس ٹیم ہے تو تمام اجناس کی طلب کے اعداد و شمار بھی دے۔ سیکرٹری شماریات نے کمیٹی میں بتایا کہ ٹرانس جینڈر کے اعداد و شمار پر ہم بھی مطمئن نہیں ہیں کیونکہ وہ ہم نے مردم شماری کے بعد کیا ہے، مردم شماری کا جو فارم 2007میں بنایا گیا تھا وہی فارم استعمال کیا گیا، نیا فارم نہیں بنایا گیا، مذاہب کو بعد میں فارم میں شامل کیا، 10سال میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے 72روپے چینی کی فی کلو قیمت مقرر کی، اور ڈی سی کو کونسا خواب آیا کہ مارکیٹ میں اور ملک کے دیگر حصوں میں چینی 54روپے ہے اور اس نے مقرر کر دی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات