Live Updates

نوازشر یف کے راستے میں کوئی رکاوٹ آئی تو شہبا زشر یف پارٹی قیادت کر یں گے 'رانا ثنا اللہ خان

گھٹیا زبان استعمال کر نے میں آصف زرداری عمران خان سے آگے جا چکے ہیں ،آزاد کشمیر میں نوازشر یف کے خطاب کے بعد مر یم کی تقریر صرف اتفاق ہے ،مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں حصہ لینا غیر معمولی بات نہیں، دونوں ملک اور ن لیگ کا مستقبل ہیںمریم نواز اور حمزہ شہباز سیاست میں معاونت کررہے ہیں'عمران خان مراسی بن کر پولیس کو بچانے کی کوشش کی اور یہاں تک پروپیگنڈا کیا کہ بچی کو کچھ ہوا نہیں بلکہ طبی موت مری ہے لیکن ڈی این اے میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی' صوبائی وزیر قانون کی پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

منگل 6 فروری 2018 22:18

نوازشر یف کے راستے میں کوئی رکاوٹ آئی تو شہبا زشر یف پارٹی قیادت کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اگر نوازشر یف کے راستے میں کوئی رکاوٹ آئی تو شہبا زشر یف پارٹی قیادت کر یں گے ' گھٹیا زبان استعمال کر نے میں آصف زرداری عمران خان سے آگے جا چکے ہیں 'آزاد کشمیر میں نوازشر یف کے خطاب کے بعد مر یم کی تقریر صرف اتفاق ہے 'مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں حصہ لینا غیر معمولی بات نہیں دونوں ملک کا اور ن لیگ کا مستقبل ہیںمریم نواز اور حمزہ شہباز سیاست میں معاونت کررہے ہیں'عمران خان مراسی بن کر پولیس کو بچانے کی کوشش کی اور یہاں تک پروپیگنڈا کیا کہ بچی کو کچھ ہوا نہیں بلکہ طبی موت مری ہے لیکن ڈی این اے میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا جلاس دو ہفتوں تک جاری رہے گااجلاس کے بعد ہفتے میں تین دن اجلاس ہوا کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں حصہ لینا غیر معمولی بات نہیں دونوں ملک کا اور ن لیگ کا مستقبل ہیںمریم نواز اور حمزہ شہباز سیاست میں معاونت کررہے ہیںعمومی رائے پارٹی میں موجود ہے کہ اگر نوازشریف کسی وجہ سے پارٹی کا لیڈ نہ کرسکے تو شہباز شریف پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آصف زرداری نے جلسی سے خطاب کیاجلسی سے انکی پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن سامنے آگئی ہے گھٹیا زبان اور الفاظ استعمال کیے گھٹیا الزام تراشی میں عمران خان سے بازی لیجانے کی کوشش کی ہے آصف علی زرداری کی ایسی زبان استعمال کرنے کا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ پیپلز پارٹی کو نقصان ہی ہوگاسیاسی اور جمہوری طور پر رویہ درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانزاک لیباٹری پنجاب کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے کے پی کے پولیس نے جو مدد لینا چاہی وہ انہیں دی ہے کے پی کے پولیس کے آئی جی نے مردان میں بچی زیادتی کیس کو دبانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مراسی بن کر پولیس کو بچانے کی کوشش کی یہاں تک پروپیگنڈا کیا گیا کہ بچی کو کچھ ہوا نہیں بلکہ طبی موت مری ہے کے پی کے میں کرائم کی صورتحال مختلف ہے جتنی بھی گاڑیاں چوری ہوتی ہیں وہ کے پی کے میں بکتی ہیںتھانوں کے ساتھ ورکشاپس بن ہوئی ہیںپولیس منشیات اور گاڑی چوری کا کاروبار کرتے ہیںبنوں جیل کے ٹوٹنے سے لیکر مردان کی بچی کے قتل تک کہاں کے پی کے کی پولیس تبدیل ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے حضرت تیلی پہلوان ہیںراو انوار کو پکڑنا سندھ حکومت کا کام ہے او انوار کو پکڑنے کے لئے سندھ پولیس کو جیسی مدد درکار ہوگی وہ دیں گے آئندہ انتخابات میں پا رلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کس کو ٹکٹ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت کم کرنے کا جو پروگرام ترتیب دیا گیا اس سے مقبولیت کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوا ہے نو ازشریف نے جمہوریت کی آزادی ، ووٹ کے تقدس اور سویلین بالادستی کی بات کی ہر گلی محلے میں نوازشریف کے موقف کی تائید کی گئی ہے ووٹ کی طاقت سے حاصل کیے گئے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی گئی پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیاسترہ جنوری کو اپوزیشن کے ایسے پاوں اکھڑے ہیں کہ اب ہر ایک بھاگتا پھر رہا ہے سترہ جنوری کو سارے لعنتی اکٹھے ہوئے خالی کرسیوں نے ان پر لعنت بھیجی ا ب سب چیزیں درست ہوچکی ہیںجب سارے معاملے سیٹل ہوچکے ہیں تو میرے والا معاملہ بھی حل ہوچکا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات