چین کا کراچی میں ہلاک شہری کے لواحقین کیلئے مثبت امدادکا اعلان

پاکستانی حکومت اور فوج انسداد دہشتگردی اور سماجی سکیورٹی تحفظ کیلئے سلسلہ وار اقدامات کررہی ہے،پاکستان کی متعلقہ کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں امید اور یقین ہے پاکستان چینی لوگوں اور اداروں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اقدامات کرتا رہے گا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ترجمان گینگ شوانگ کا کراچی میں چینی شہری کی ہلاکت پر ردعمل

منگل 6 فروری 2018 22:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) چینی وزارت خارجہ نے کراچی میں چینی شہری پرحملے اور ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج انسداد دہشت گردی اور سماجی سکیورٹی کے تحفظ کیلئے سلسلہ وار اقدامات کررہی ہے،پاکستان کی متعلقہ کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں،، ہمیں امید اور یقین ہے کہ پاکستان چینی لوگوں اور اداروں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اقدامات کرتا رہے گا، ہلاک شہری کے لواحقین کیلئے مثبت امداد فراہم کرے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں ایک چینی شہری کی فائرنگ میں ہلاکت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کی انتہا پسند حرکت کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس حملے پر قریبی توجہ دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے شہری کے لواحقین کے لئے مثبت امداد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دو ہزار سترہ میں پاکستان میں ایک چینی شہری کو اغوا اور ہلاک کیا گیا تھا ۔

رواں سال ایک بار پھر چینی شہریوں کے خلاف حملہ ہوا ہے ۔ اس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ اس حوالے سے گینگ شوانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے نوٹس کیا ہے کہ حال ہی میں پاکستانی حکومت اور فوج انسداد دہشت گردی اور سماجی سکیورٹی کے تحفظ کے لئے سلسلہ وار اقدامات کررہی ہے ۔ ہم پاکستان کی متعلقہ کارروائیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہمیں امید اور یقین ہے کہ پاکستان چینی لوگوں اور اداروں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اقدامات کرتا رہے گا۔