لاہور میںہونے والا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل تھا جس سے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک میں نئی جان پڑ چکی ہے ،نواز شریف نے آزادی کے بیس کیمپ میں جا کر بھی مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگا رکھی ہے ‘مودی کے مظالم کیخلاف کوئی بات نہیں کی ‘ نواز مودی گٹھ جوڑ سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز ترچکا ہے

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر اور سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف کی وفود سے بات چیت

منگل 6 فروری 2018 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر اور سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لاہور میںہونے والا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل تھا جس سے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک میں نئی جان پڑ چکی ہے ،نواز شریف نے آزادی کے بیس کیمپ میں جا کر بھی مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگا رکھی ہے اورمودی کے مظالم کے خلاف کوئی بات نہیں کی نواز مودی گٹھ جوڑ سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز ترچکا ہے ۔

وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی کشمیر یوں کی حقیقی ترجمان ہے پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور انشااللہ پیپلزپارٹی کے دور میںہی کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے نواز شریف کی مودی کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نہیں آہے اب آزاد کشمیر آکر بھی مودی کے خلاف بات نہ کر کیکشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے نواز باقیات کا خاتمہ کے بعد آزاد کشمیر سے بھی جعلی حکومت ختم ہونے والی ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ھونگی لاہور کے مقام پر منعقد ہونے والے جلسے میں لاکھوں افراد شرکت سے پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں نے پناہ اضافہ ہوا ہے انہوں نے آزاد کشمیر بھر سے لاہور کے جلسہ عام میں کرنے والے پیپلزپارٹی کے جانثارو کا شکریہ ادا کیا۔